فلم ’زیرو‘ کی صبح سویرے شوٹنگ نے شاہ رخ خان کو پریشان کر دیا

ممبئی: بالی وڈ کے بادشااور کنگ خانیعنی شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ جاری ہے جس کے لیے روز صبح سویرے اٹھنا شاہ رخ کے لیے مشکل کا باعث بن گیا ہے۔
یوں تو شاہ رخخان کو صبح سویرے اٹھنے کی عادت نہیں ہے لیکن اپنے کام کے لیے وہ نیند کی قربانی ضرور دے دیتے ہیں، جس کا ایک ثبوت انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے پیش کیا۔کنگ خان نے اپنی ٹوئیٹ میں ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور فلم ساز آنند ایل رائے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان سو رہے ہیں اور اداکارہ ان سے پریشان نظر آرہی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے شرارتی کیپشن لکھا کہ ’جب آپ کے اردگرد موجود لوگ اتنے شاندار اور پرجوش ہوں تو ان کی شخصیت کی چمک دمک کے سامنے آنکھیں کیسے کھل سکتی ہیں’۔ساتھ ہی کنگ خان نے کہا کہ ‘یہ انہیں فلم کے سیٹ پر جلدی بلانے کی سزا ہے’۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے کترینہ کیف کو اپنا ‘میڈیا مینیجر’ بھی قرار دے ڈالا۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف سمیت انوشکا شرما بھی شامل ہیں، جبکہ مہمان اداکاروں کے طور پر کاجول، جوہی چاولا اور رانی مکھرجی کی شرکت متوقع ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan spotted shooting for aanand l rais zero in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply