میں اکشے کمار کے ساتھ کام نہیں کر سکتا : شاہ رخ خان

نئی دہلی:ہندی سنیما کے دو بڑے سپراسٹارزشاہ رخ خان اور اکشے کمار اپنے فلمی کیریئر میں کبھی ایک ساتھ کسی ایسی فلم میں کام کرتے نظر نہیں آئے جس میں ان دونوں نے مرکزی کردار نبھایا ہو۔

اکشے کمار اپنی فلموں میں سلمان خان، سیف علی خان اور اجے دیوگن سمیت دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے کوئی فلم نہیں کی، اسی طرح شاہ رخ خان نے بھی کسی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اس حوالے سے جب ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ ’کچھ ایسی شرائط ہیں جن کے پورے ہونے کے بعد ہی میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرسکتا ہوں‘۔شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اکشے کمار کی طرح صبح جلدی بیدار نہیں ہوتا ۔میں اس وقت سونے جاتا ہوں جو اکشے کمارکا نیند سے بیدار ہونے کا وقت ہوتا ہے۔ ان کا دن جلدی شروع ہوتا ہے۔ لیکن جب میں کام شروع کرتا ہوں، اکشے ختم کرکے گھر جارہا ہوتا ہے‘۔

شاہ رخ کے مطابق ’ہر کوئی میری طرح رات کو شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتا، مجھے ایسے ہی کام کرنا پسند ہے، میں اسے بدل نہیں سکتا‘۔لیکن یہ معلوم کیے جانے پر کہ اگر کبھی وہ اکشے کمار کے ساتھ کسی فلم پر کام کریں تو وہ کیامحسوس کریں گے شاہ رخ نے کہاکہ ’اکشے کے ساتھ کام کرنے میں مزا آئے گا، دونوں سیٹ پر ملیں گے ہی نہیں، وہ جارہا ہوگا اور میں آرہا ہوں گا، میں اکشے کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہتا ہوں لیکن ہمارے وقت نہیں مل پائیں گے‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اکشے کمار کی مزاحیہ فلم ’ہے بے بی‘ میں ایک گانے میں جلوہ گر ہوئے تھے۔جبکہ اکشے کمار نے بھی شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan reveals why he cannot work with akshay kumar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.