میں اس دن……..اداکاری کرنا چھوڑ دوں گا:شاہ رخ خان کا انکشاف

ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان آج کئی لوگوں کے لئے مثال ہیں، دنیا بھر میں ان کے لاتعداد پرستارہیں۔ فلم انڈسٹری میں انہو ںنے اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے کامیابی کی بلندیوں کو چھوا ہے۔
جن فلموں نے شاہ رخ خان کو آج ایک کامیاب اداکار بنایا ہے انہیں فلموں کی وجہ سے اداکار کو زندگی کے سب سے بڑے صدمے سے باہر نکلنے میں مدد ملی تھی۔ اس بات کا ذکر شاہ رخ خان نے رانی مکھرجی کے ساتھ ایک گفتگو میں کیا۔ رانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ہچکی کی تشہیر ایک الگ انداز میں کر رہی ہیں ،جہاں وہ بالی ووڈ کی شخصیتوں سے ان کے سب سے بڑے صدمہ کے بارے میں پوچھ رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں شاہ رخ نے اپنے زندگی کے سب سے زیادہ تکلیف دہ واقعہ کے بارے میں گفتگو کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کب اداکاری چھوڑ دیں گے۔ شاہ رخ خان نے کہا میری زندگی کا سب سے بڑا صدمہ میرے والدین کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا ہے۔ جب میں 15سال کا تھا تب میرے والد گزر گئے اور جب میں 24سال کا ہوا تب میری والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔
ہم اقتصادی طور پر کافی کمزور تھے ، تب میں ماسٹر کی پڑھائی کر رہاتھا ۔ پیرینٹس کے بنا گھر مجھے اور میری بہن کو کاٹنے کو دوڑتا تھا۔ شاہ رخ نے آگے کہا ماں باپ کو کھونے کا درد اور تنہائی کا احساس زندگی پر غالب ہو رہا تھا، تب میں نے اپنی اس ہچکی کو ایکٹنگ کے ذریعہ بھرنے کی کوشش کی ۔
کنگ خان کہتے ہیں ایکٹنگ کے ذریعہ میں اپنے ایموشن اور جذبات کو باہر نکالتا ہوں، ان کا کہنا ہے میں اپنے پریوار کو کہا ہے کہ جس دن صبح اٹھ کر مجھے لگے گا کہ میں پیرینٹس سے وابستہ سارے جذبات باہر نکال چکا ہوں، ساتھ ہی مجھے یہ احساس ہوگا کہ بطور اداکار اب کوئی ایموشن دیکھانے کو نہیں بچا ہے ، تب میں ایکٹنگ چھوڑ دوں گا۔ قبل ذکر ہے کہ رانی مکھرجی کی فلم ’ ہچکی‘ 23مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan reveals his biggest hichki in life to rani mukerji and the answer will leave you emotional in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply