شاہ رخ خان عالمی اقتصادی فورم میں کرسٹل ایوارڈ سے سرفراز

داووس : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو یہاں پیر کے روز ورلڈ اکنامک فورم میںکرسٹل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا اور بہن شہناز لالہ رخ خان کاشکریہ ادا کیا۔
رئیس کے اسٹار نے ہندوستان میں حقوق خواتین و اطفال کے لیے سخت جدوجہد کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ پانے کے بعد کہا کہ وہ انہیں آگے بڑھانے اور ایک عورت پر اپنا حکم چلانے کے بجائے اس سے درخواست کرنے اور کبھی کبھار اس کی کوئی اجازت چاہنے کے لیے اس سے فریاد کرنے جیسی قدروں کا درس دینے کے لیے اپنی بیوی،اپنی کمسن بیٹی اور اپنی بہن کے شکر گذار ہیں۔
انہوں نے کیٹ بلانشیٹ کے ساتھ سیلفی لینے کو اپنا لمحہ پسندیدگی بتایا اور کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا24واں کرسٹل ایوارڈ ایلٹن جان اور کیٹ بلانشیٹ کے ساتھ جیتنا قابل صد افتخار ہے۔
اس اعزاز کی بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اس بیش قیمت اور حیران کن لمحہ پر نہایت مسرت ہو رہی ہے کہ ایک حقیر اور بہت معمولی سے کام کے لیے انہیں اس قدر قیمتی اور قابل قدر اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔اور اس سے اور زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ اس موقع پر ہندوستان اپنی پوری طاقت اور آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔یہ کرسٹل ایوارڈ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو معاشرہ میں کوئی مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan receives crystal award at world economic forum in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply