سلمان شادی وادی کا چکر چھوڑو سیدھے بچے پیدا کرو:رانی مکھرجی کا مشورہ

نئی دہلی: بالی ووڈ کے دو سوپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان جب بھی ایک ساتھ ہوتے ہیں تو دھماکہ خیز تفریح کا ہونا لازمی ہے۔ حال ہی میں سلمان خان کے شو ’ دس کا دم‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان اور اداکارہ رانی مکھرجی پہنچے۔ جہاں ان تینوں اسٹارنے ایک دوسرے پر کوب بھپتیاں کسیں اور کھنچائی بھی کی۔

شو میں ایک گیم کھیلا گیا جس میں گڈا اور گڑیا کو ڈائپر پہنانا تھا ۔ اداکار رانی مکھرجی کی موجودگی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان نے گڈا اور گڑا کو ڈائپر پہنایا لیکن شاہ رخ خان اس ریس میں ہار گئے اور سلمان نے یہ گیم جیت لیا ۔

خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی سلما ن خان نے ڈائپر مقابلہ جیتا تو وہاں موجود اداکارہ رانی مکھرجی نے فوراًٍکہا ” سلمان تم شادی وادی چھوڑو، سیدھے بچے پیدا کرو‘ ۔ جس پر وہاں موجود ناظرین بے ساختہ ہنس پڑے۔

شو میں شاہ رخ خان نے سلمان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں لڑکیوں سے بات کرنے کا سلیقہ نہیں آتا۔شاہ رخ نے سلما ن کی چودھراہٹ اور غنڈہ گردی کا مذاق بھی اڑایا ۔

لیکن سلمان خان بھی نہیں چوکے اور انہوں نے اپنے انداز میں شاہ رخ کی کھنچائی کر کے حساب بیباق کر دیا۔ شو میں مزاحیہ فنکار سنیل گرور امیتابھ بچن کے بھیس میں لوگوں کو ہنساتے نظر آئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan rani mukerji to feature on salman khans dus ka dum in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply