نئے پروڈیوسر ابتدائی دور میں بڑے اسٹار کی فلموں پر پیسے نہ لگائیں :شاہ رخ خان

ِممبئی : اداکار شاہ رخ خان نے ممبئی میں منعقد ہوئے میڈیا میگنیٹو مہاراشٹر کنورجنس اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بڑے بجٹ کی فلم میں سب سے زیادہ روپیہ فلم اسٹار کے حصے میں چلا جاتا ہے۔
اگر وہی پیسہ فلم کی میکنگ اور پروڈکشن میں خرچ کیا جائے تو بالی ووڈ کی فلمیں تکنیکی شکل میں اور بہتر بن پائیں گی اور ہم اپنی فلموں کو بین الاقوامی سطح پر ملک اور پوری دنیا میں دیکھا پائیں گے۔
کنگ خان کہنا ہے کہ ’ ہندوستان میں ہر سال تقریباً 1000فلمیں بنتی ہیں‘ جن میں سے ہم صرف 15سے 20فلموں کے بارے میں بحث و مباحثہ کرتے ہیں باقی فلموں کے کاروبار کی کوئی نہیں سوچتا اور نہ ہی اس پر کوئی بات چیت ہوتی ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ نئے مواقع اور نئے پلیٹ فارم آ رہے ہیں۔ شاہ رخ نے چھوٹے بجٹ والی فلموں پر زو دیتے ہوئے کہا گزشتہ دنوں کئی چھوٹی بجٹ کی فلمیں آئی اور ان فلموں نے اچھا کاروبار کیا ۔
فوکرے ، نیوٹن جیسی بے حد کم لاگت والی فلموں نے خوب سراہی گئی اور باکس آفس پر پیسے بھی اچھے کمائے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ناظرین کی پسند بدل رہی ، کسی بھی فلم سے پیسے کمائے جا نے کے ڈیجٹل ، میوزک ، اورسیز اور سیٹ لائٹ پلیٹ فارم بھی آ گئے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا بڑے اسٹار کو پیسہ ضرور لینا چاہئے لیکن ان پیسے کو فلم پروڈکشن میں لگانا چاہئے۔ تاکہ بہترین فلمیں بنیں، جنہیں ہم بین الاقوامی سطح پر دنیا بھر میں فخر سے دیکھایا جا سکے۔
فلم میکرز کو میرا مشورہ ہے کہ بڑے بجٹ اور بڑے اسٹار والی فلموں میں پیسہ لگانے سے بچیں۔ اور چھٹوٹے لاگت والی فلموں پر پیسہ لگائیں۔ اس سے ان فلموں کی لاگت کافی حد تک وصول ہو جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan producers shouldnt invest in star driven movies initially in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply