بیٹی سہانہ کو سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ کا پیغام، اب تم آزاد پرندہ ہو

نئی دہلی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان نے 22مئی کو اپنی 18ویں سالگرہ منائی ۔ اس سالگرہ کے موقع پر ایکٹر شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانہ خان کے 18سال پورے ہونے پر اپنے انسٹا گرام پر سہانہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کھلی ہوا میں آزاد ہو کر اڑ تی نظر ا ٓ رہی ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا” ہر بیٹی کی طرح تم بھی ہمیشہ اڑنا چاہتی تھیں، اور اب تم قانونی طور سے وہ سب کچھ کر سکتی ہو جو تم 16کی عمر سے کرتی آ رہی ہو ، لو یو “۔

انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کی شیئر کردہ اس تصویر کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سہانہ کی ماں یعنی غور ی خان نے بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانہ کے کافی قریب رہے ہیں ۔ سہانہ خان کی پیدائش 22مئی 2000میں ممبئی میں ہوئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan posts a typically srk birthday wish for daughter suhana now 18 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply