شاہ رخ خان اس مکر سکرانتی پر منت میں پتنگ بازی کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان مکرسنکرانتی پر پتنگ بازی کریں گے۔ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم رئیس کے پروموشن میں مصروف ہیں جو گجراتی پس منظر پر بنی ہوئی ہے اور یہ صوبہ پتنگ بازی کے لئے جانا جاتا ہے۔
شاہ رخ پتنگ بازی کرکے مکرسنکرانتی کا تہوار منائیں گے انہوں نے اپنے بچپن میں خوب پتنگ اڑائی ہے۔ ان کا بچپن دہلی میں گزرا ہے، لیکن جیسے ہی وہ دہلی سے ممبئی آئے ان کی پتنگ بازی بھی چھوٹ گئی۔
”رئیس“ کے ٹریلر میں شاہ رخ کو ہم پتنگ بازی کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ فلم کے علاوہ اس برس وہ اپنے بینڈ اسٹینڈ کے بنگلے پر مکر سنکرانتی کا اہتمام کریں گے۔اپنے گھر کے ٹیرس پر شائقین کے لئے عید منانے والے شاہ رخ اب پتنگوں کا تہوار مکرسنکرانتی کو بھی اپنے گھر منانے جا رہے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan plans to fly kites at mannat this makar sankranti in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply