آپ کے مسکراتے چہرے کو یاد کروں گا باپ جی : شاہ رخ خا ن

نئی دہلی: آنجہانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپئی کا ادب ، شاعری اور فلموں سے خاصہ لگاؤ تھا۔ باجپئی جی کے انتقال پر پورے ملک میں غم کا ماحول ہے اور تمام سیاست داں سمیت فلمی ستاروں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہندی سنیما کے کنگ شاہ ر خ خان کے اٹل جی کے ساتھ خصوصی تعلقات رہے ہیں ۔ در اصل اٹل بہاری باجپئی کی شاعری پر ایک میوزک البم بنا تھا جسے شنہشاہ غزل جگجیت سنگھ نے اپنی آواز دی تھی اور اس ویڈیو البم کو شاہ رخ خان پر فلمایا گیا تھا۔

باجپئی کے انتقال پر شاہ رخ خان نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا” میرے والد مجھے دہلی میں ہونے والے اٹل جی کے تقریروں کو سننے لے جاتے تھے، سالوں بعد مجھے ان سے ملنے کا موقع ملا، میں نے ان کے ساتھ شاعری ، فلم، سیاست اور ان کے گھٹنوں کے درد پر لمبی گفتگو کی، مجھے ان کی شاعری پر اسکرین ایکٹ کرنے کا بھی موقع ملا، انہیں گھر پر باپ جی کہہ کر بلایا جاتا تھا۔۔ ذاتی طور پرمیں نے اپنے بچپن کا ایک حصہ کھو دیا ، میں آپ کے مسکراتے چہرے کو یاد کروں گا باپ جی“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan pens a heart warming note for atal bihari vajpayee in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply