شاہ رخ خان کا مشورہ کاجول کو بڑا عجیب لگا تھا

نئی دہلی: ہندی سنیما میں اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کاجول نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایکٹنگ سیکھنے کا مشورہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخان نے دیا تھا۔

اداکارہ کاجول اپنی آنے والی فلم ’ ہیلی کاپٹر ایلا‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے کہا کہ ’ فلم بازی گر‘ کی شوٹنگ کے دوران میں اور شاہ رخ بات کر رہے تھے، تبھی شاہ رخ نے مجھے سے کہا تمہیں ایکٹنگ کیسے کرنی ہے سیکھنا چاہئے، تم بطور اداکارہ اسکرین پر چھا جاؤ، مجھے یہ بہت عجیب لگا، میں نے سوچا ، میں تو اتنا بہترین کام کر رہی ہوں، یہ کبھی کبھی نان سینس با ت کرتے ہیں’‘۔

کاجول نے آگے کہا ’ جب میں فلم ’ادھار کی زندگی‘ کی شوٹنگ کر رہی تھی تب مجھے لگا کہ میں اتنی ہیوی فلم نہیں کر سکتی ، ایسی فلمیں آپ کو تھکا دیتی ہیں، میں یہ سب اور نہیں کرنا چاہتی تھی “۔

واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے ،یہ جوڑی بالی و وڈ کی سب سے بہترین جوڑیوں میں ایک ہر دلعزیزجوڑی قرار دی جاتی ہے۔ یاد رہے کاجول کی آنے والی فلم ’ ہیلی کاپٹر ایلا‘ 12اکتوبر 2018کو ریلیز کی جائے گی ،فلم میں ادکارہ کاجول ایک سنگل مادر اور ابھرتی سنگر کے کردار میں نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan once told me i should learn how to act kajol in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment