شاہ رخ خان نے فلم میں ساتھ کام کرنے کا میرا خواب پورا کیا ہے:عالیہ بھٹ

ممبئی:بالی وود اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے ان کے سنیما کا خواب پورا کردیا ہے۔ عالیہ نے شاہ رخ کے ساتھ فلم ”ڈیئرزندگی“میں کام کیا ہے۔انہوں نے کل شاہ رخ کو ٹویٹر پر ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
عالیہ نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ دل ودماغ پر راج کرنے والے شاہ رخ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ نے سنیما کا خواب پورا کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈیئر زندگی گوری شنڈے کی لکھی اور ہدایت میں بنی فلم ہے۔
یہ کرن جوہر اوران کے دھرما پروڈکشن کے بینر کے تحت مشترکہ طورپر بنائی گئی ہے۔یہ پہلی بار ہے ،جب شاہ رخ اور عالیہ ساتھ نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan made my cinema dream true alia bhatt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply