سب سے زیادہ آمدنی والوں کی عالمی فہرست میں شاہ رخ خان بھی شامل

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار دنیا کے ان 100 شخصیات میں شامل ہیں، جنہوں نے 2016 میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔
‘فوربس’ کے مطابق، یہ فہرست جون 2015 سے جون 2016 کے درمیان کی گئی کمائی کو دیکھتے ہوئے بنا ئی گئی ہے۔’فوربس’ کی فہرست میں سب سے اوپر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نام درج ہے، جن کی کمائی 17 کروڑ ڈالر رہی جبکہ شاہ رخ خان تین کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ کی فہرست میں 86 ویں نمبر پر ہیں، اور اکشے کمار تین کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ 94 ویں نمبر پر۔
‘فوربس’ نے کہا کہ شاہ رخ خان کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ بالی وڈ کے باکس آفس پر راج کر رہے ہیں۔ اور اس کے علاوہ وہ پیشگی اور پھر بعد میں کی جانے والی ادائیگی سے بھی کئی ملین ڈالر کماتے ہیں۔شاہ رخ فلموں کے علاوہ درجنوں برانڈز کے اشتہارات سے بھی کماتے ہیں۔
‘فوربس’ کے مطابق اگرچہ اکشے کمار 2015 میں 76 ویں مقام سے پھسل کر 94 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، لیکن بالی وڈ کے سب سے مصروف ادا کاروںمیں سے ہیں اور انہوں نے تین ہٹ فلموں کے ساتھ اچھی کمائی کی ہے۔ اکشے نے موٹر سائیکلوں اور گولڈ پر لون دینے والی کمپنی سمیت کئی مصنوعات کے اشتہارات سے بھی اچھی کمائی کی۔
اس فہرست میں انگلینڈ-آئرلینڈ کے لڑکوں کا بینڈ’ون ڈائریکش‘ 11 کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ مصنف جیمز پیٹرسن تیسرے مقام پر رہے جبکہریئل میڈرڈ کے فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونلڈوچوتھے مقام پر ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan in forbes list of worlds 100 highest paid celebs in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply