میں شروع سے ہی شاہ رخ کے ساتھ رومانی فلم کرنے کی خواہشمند تھی:انوشکا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ رومانی فلم کرنا چاہتی تھیں اور ان کی خواہش اب پوری ہونے جا رہی ہے۔
انوشکا نے شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رب دے بنا دی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جان‘ میں کام کیا ہے۔ وہ اب امتیاز علی کی فلم میں بھی شاہ رخ کے ساتھ نظر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ فلم کی ہدایت کاری امتیاز علی کر رہے ہیں جو لو اسٹوری پر مبنی کہانیوں کے لئے مشہور ہیں۔انوشکا فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جان‘ کو رومانٹک فلم نہیں مانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سب سے زیادہ آمدنی والوں کی عالمی فہرست میں شاہ رخ خان بھی شامل
انہوں نے کہا ”میں ہمیشہ سے شاہ رخ کے ساتھ ایک رومانٹک فلم کرنا چاہتی تھی۔ ’رب نے بنا دی جوڑی‘ پوری طرح رومانٹک فلم نہیں تھی۔ امتیاز کی یہ فلم پرکشش اور تفریح سے بھرپوررومانٹک ہے۔امتیاز، مرد اورعورت کے رشتے کو گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ شاہ رخ، رومانٹک کنگ ہیں، انہوں نے ایک پوری نسل کو محبت کی تعریف نئے سرے سے سمجھائی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan imtiaz ali great combination for romantic film anushka sharma in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply