شاہ رخ خان میں زبردست حس مزاح ہے،رشی کپور محروم ہیں :کامیڈین ملیکا دوعہ

ممبئی: ٹنڈر آنتی کے نام سے معروف کامیڈین ملیکا دوعہ نے جو ا کثرو بیشتر اپنے بیا نات کے باعث سرخیوں میں رہتی ہیں، حال ہی میں ایک چیٹ شو میں شاہ رخ خان اور رشی کپور کے حوالے سے پوچھے گئے کچھ سوال پر جو جواب دیا اسے سن کر سب حیران رہے گئے۔
شو کے دوران ملیکا دوعہ سے استفسار کیا گیا تھا کہ بالی وڈ میں حس مزاح سب سے زیادہ کس میں ہے اور کون مزاحیہ جملوں سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہے تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ شاہ رخ خان کے پاس زبردست حس مزاح ہے جبکہ رشی کپور میں اس کا فقدان ہے۔
جب ملکہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو رشی کپور کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ تک رسائی ہوگئی تب آپ کیا کریں گی؟ اس پر ملیکا دوعہ نے کہا کہ ٹوئیٹر چھوڑ دونگی یا پھر اکاؤنٹ کو بند کر دوں گی یا میں لوگوں کو برا بھلا کہنے لئے معافی مانگ لوں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan has very good sense of humor rishi kapoor lacks it says comedian mallika dua in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply