تمل فلم ’وکرم ویدھا‘ کی ہندی ریمک میں وجے کا کردار ادا کرنے کی شاہ رخ خان کی شرط منظور

نئی دہلی: 2017میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ تمل فلم’ وکرم ویدھا ‘کی ہندی ریمک کو لیکر کافی وقت سے زیر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اور کہا جا رہا تھا کہ فلم میں سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
پھر ا س کا علم ہو ا کہ اکشے کمار اور ایکٹر سدھارتھ ملہوترا اس فلم میں کام کریں گے۔ لیکن اب خبر ہے کہ فلم میں سلمان تونہیں البتہ شاہ رخ خان کا ہونا تقریباً طے ہوگیا ہے۔
در اصل شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلی نے فلم وکرم ویدھا کے جملہ حقوقخریدے ہیں۔ دوسری جانب فلم کو نیرج پانڈے پروڈیوس کریں گے۔ رپورٹوں کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم کے لئے دو شرطیں رکھیں تھیں۔
پہلی یہ کہ شاہ رخ فلم وکرم ویدھا میں مادھون والا کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ وجئے والا کردار کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں دوسری شرط ہے کہ اس فلم کوصرف نیرج پانڈ ے ہی پروڈیوس کریں اور ہدایت کاری بھی وہی کریں۔ اور ان کی دونون شرطیں مان لی گئی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shah rukh khan gives his nod to the hindi remake of vikram vedha but conditions apply in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply