شاہ رخ خان کی ’ ’رئیس“ 100کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی ساتویں فلم

ممبئی:نئے سال کے آخری ہفتہ میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی مرکزی کردار والی فلم رئیس سال 2017 کی 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے عالمی باکس آفس پر اپنا غلبہ بھی برقراررکھا ہے۔ اس فلم کی آمدنی جہاں ہندوستان میں سات دنوں کی آمدنی 109.01 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ،وہیں بیرونی ممالک میں رئیس اب تک 9.2 ملین امریکی ڈالر کما چکی ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان کی فلم رئیس سال 2017 کی سو کروڑ سے تجاوز کرنے والی پہلی فلم ہو گئی ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم کا خطاب حاصل کرنے کے بعد کنگ خان کی 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی یہ ساتویں فلم ہے۔ فلم رئیس نے نہ صرف گھریلو بازار میں اپنا دبدبہ قائم رکھا ہے بلکہ بین الا قوامی فلم بازاروں میں بھی اس نے اپنی آمدنی برقرار ررکھی ہے.بین الا قوامی مارکیٹ سے حاصل کمائی سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ فلم رئیس مداحوں کو کتنی پسند آ رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رئیس نے سنگاپور باکس آفس پر بھی ریکارڈ بنایا ہے۔
ہفتہ کے آخری دنوں میں 226000 امریکی ڈالر حاصل کرنے والی یہ پہلی ہندوستانی فلم ہے۔ عالمی باکس آفس پر بھی یہ فلم اچھی خاصی کمائی کر رہی ہے۔ فلم ساز ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کا شاہ رخ خان کو ایک ایسے کردار میں پیش کرنا جس میں شائقین نے بادشاہ خان کو کبھی نہ دیکھا ہو، کار آمد ثابت ہو ا۔ شاہ رخ خان کی اداکاری نے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ فلم کا دلچسپ ماحول، سحر انگیز مکالمے اور موسیقی کی چاشنی اور تفریح وغیرہ سے سے ناظرین متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

Title: shah rukh khan film earns over rs 114 cr breaks ra one record | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply