کنگ خان نے ’ٹھگز آف ہند وستان ‘ فلم کے لیے عامر اور امیتابھ بچن کی کھل کر حمایت کی

نئی دہلی: فلم ’ٹھگز آف ہند وستان ‘ کو ناقدین اور ناظرین کی طرف سے اوسط درجے کی فلم قرار دیئے جانے پر شاہ رخ خان اداکار عامر خان اور بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے عامر خان اور امیتابھ بچن کی حمایت میں کہا کہ فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی لیکن ہم میں سے کوئی اس بات کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ اس نے دنیا کی سب سے اچھی فلم بنائی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ” امیتابھ بچن اور عامر خان وہ اداکار ہیں جنہوں نے سنیما کا معیار بلند کرنے کے لئے کردار ادا کیا ہے اور اگر جائزہ کہا جائے تو گزشتہ دس سال میں ان دونوں شخصیات کا نام ہی ملے گا لیکن اس کے باوجود فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ امیدوں پر پوری نہیں اتری تو کیا ہم ان کی خدمات کو نظر انداز کردیں۔

طویل عرصہ سے ہندوستان میں ایک بھی ایڈونچر فلم نہیں بنائی گئی، پہلی بار 1963 میں بنی تھی اور اب ٹھگز آف ہندوستان بنی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے خیال میں کچھ لوگ اس معاملے میں سخت گیر ہوگئے ہیں اور اس عمل سے دونوں اداکاروں کے دل ٹوٹے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کاعزم متزلزل ہوا ہے ۔وہ آج بھی حیرت انگیز فنکاروں میں سے ایک ہیں۔

واضح ہو کہ 300 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ ٹھگز آف ہندوستان‘ شائقین کی جانب سے اوسط درجے کی فلم قرار دیئے جانے کے بعد اب تک ہندوستان بھرمیں 130 کروڑ سے زائد کی ہی آمدن کر سکی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan defends aamir khans thugs of hindostan says people have been too harsh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment