میں سلمان خان کے والد کی بدولت شاہ رخ خان سے کنگ خان بنا:شاہ رخ

نئی دہلی: 1992میں فلم دیوانہ سے اپنے فلمی کیریر کا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان کا،جنہیں بالی ووڈ میں کنگ خان کا لقب دیا گیا ہے، کہنا ہے کہ کہ وہ اپنی کامیابی اور شہرت کے لئے بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور رائٹر سلیم خان کے بہت شکر گزار ہیں کیونکہ میں اس مقام پر ان کی وجہ سے پہنچا ہوں۔

حال ہی میں سلمان خان کے شو’ دس کا دم‘ کے فائنل ایپی سوڈ میں شرکت کرنے پہنچے شاہ رخ خان نے کہا” اداکار کے طور پر جد وجہد کے دور میں جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا، اس وقت میں سلمان خان کے گھر پر کھانا کھاتا تھا جہاں سلیم خان جی میرا بہت خیال رکھتے تھے۔ یہ انہی لوگوں کی وجہ سے ہے کہ میں ” شاہ رخ خان ‘ بن سکا۔

میں اس شو پر صرف سلمان کی وجہ سے آیا ہوں اور وہ مجھے جانے کو کہیں گے ، میں چلا جاو¿ ںگا“۔ شو میں شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘کے بارے میں باتیں کیں، جس میں سلمان خان نے مہمان اداکار کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کے ان دنوں شاہ رخان اپنے آنے والی فلم ’ زیرو‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں۔ اس فلم میں اہم کردار کے لئے شاہ رخ کےعلاوہ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan credits salman khans father for his success in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply