شاہ رخ خان سکنڈ جنریشن ہونڈئی کریٹا کے پہلے خریدار بنے

نئی دہلی: کنگ خان سے معروف بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان 2020ہونڈئی کریٹا کار کے پہلے خریدار بنے ۔ کمپنی کے عہدیداروں نے کنگ خان کو، جن کے پاس فرسٹ جنریشن کی ہونڈئی کریٹا کار سمیت متعدد مہنگی کاریں ہیں، ایک مختصر مگر پر وقار تقریب میں کار کی چابی سونپی۔واضح ہو کہ اس سال آٹو ایکسپو میں سکنڈ جنریشن کریٹا کی رسم نقاب کشائی شاہ رخ خان کے ہاتھوں سے ہی کرائی گئی تھی۔ وہ 2015میں فرسٹ جنریشن کی ہونڈئی کریٹا کار خرید چکے ہیں۔اس وقت بھی فرسٹ جنریشن کریٹا کار خریدنے والے کنگ خان ہی پہلے شخص تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس طرح کرکٹ کی دنیا میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور جارحانہ بیٹنگ و فنشنگ میں مہارت کا لوہا منوانے والے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بہترین اور بیش قیمت موٹر سائیکلوں کا شوق ہے اسی طرح شاہ رخ خان کو کاروں کا شوق ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں عمدہ قسم کی گاڑیوں کا بہت شوق ہے۔ وہ گذشتہ دو عشرے سے ہونڈئی کمپنی کے برینڈ ایمبیسیڈر ہیں ۔اس حوالے سے شاہ رخ خان نے2020آٹو ایکسپو میں کہا کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ وہ ہونڈئی کمپنی کے کے کنبہ کا حصہ ہیں۔سکنڈ جنریشن کی ہونڈئی کریٹا کی پہلے دو ہفتوں میں14ہزار سے زائد گاڑیوں کی بکنگ ہو چکی ہے۔حالانکہ کمپنی نے آفیشیل طریقہ سے کریٹا 2020کو دوشنبہ کو لانچ کیا جس کی قیمت 9.99لاکھ روپے ہے۔ ہونڈئی کریٹا کو تین الگ الگ پاور ٹرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔ جس میں 1.5ڈیزل اور1.4ایل ٹربو چارجڈ پٹرول انجن شامل ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan becomes the first owner of 2020 hyundai creta in india in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.