شاہ رخ خان یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے سرفراز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خاں کو ہفتہ کی شب ممبئی میں منعقدایک شاندار تقریب میں مہاراشٹر کے گورنر ودیاساگر راؤنے چوتھا یش چوپڑا میموریل نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ یش چوپڑا نے ہی شاہ رخ خاں کو اپنی مقبول فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں اداکاری کا جوہر دکھانے کا بڑا موقع دیا تھا۔
یہ ایوارڈ ٹی آر ایس فاؤنڈیشن نے قائم کیا ہے جو 10لاکھ روپئے نقد ،ایک سنہری بریسلیٹ اور ایک توصیفی سند پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر فلم اداکار شتروگھن سنہا، رکن پارلیمان وینوگوپال دھوت، ڈاکٹر ٹی سبارامی ریڈی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس سے قبل اس ایوارڈ سے بھارت رتن لتا منگیشکر، امیتابھ بچن اور ریکھا کو سرفراز کیا جاچکا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan becomes 4th recipient of the yash chopra memorial award in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply