رئیس کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچنے پرشاہ رخ خان کو دیکھنے کے لیے نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر جم غفیر ٹوٹ پڑا

نئی دہلی:سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم’رئیس‘ کے پروموشن کے لئے ٹرین سے آج جیسے ہی دہلی پہنچے نظام الدین اسٹیشن پر ان کی ایک جھلک پانے کے لیے ہزاروں لوگوں کا مجمع لگ گیا۔ شاہ رخ کی ٹرین پہنچنے کے کافی پہلے سے ہی ان کے شیدائیبڑی تعداد میں اسٹیشن پر جمع ہونے لگے تھے۔ بہت سے لوگ تو بغیر پلیٹ فارم ٹکٹ کے ہی اسٹیشن میں گھس گئے تھے۔ بھیڑ کی وجہ سے افرا تفری بھی مچ گئی جس سے عام مسافروں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی۔ بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج بھی کرناپڑا۔
شاہ رخ اور ان کی ٹیم کو اسٹیشن سے ؓحفاظت باہر نکالنے میں بھی پولیس کو کافی مشقت اٹھانی پڑی۔ شاہ رخ پیر کو ممبئی کے بامبے سینٹرل اسٹیشن سے بذریعہ ٹرین ہلی روانہ ہوئے تھے۔ اس دن بھی کافی بڑی تعداد میں پرستار انہیں رخصت کرنے اسٹیشن پر جمع ہوئے تھے۔ ان کے اس سفر کی راہ میں وڈودرا اسٹیشن پر انہیں دیکھنے آئے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ میں بھگدڑ ہونے کی وجہ سے ایک شخص کی موت بھی ہو گئی تھی۔ شاہ رخ نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ کی فلم ‘رئیس’ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے،اس لئے شاہ رخ خان نے ممبئی سے دہلی کا سفر ٹرین سے کرنے کا فیصلہ کیا۔ فلم کی پوری ٹیم اگست کرانتی راجدھانی ایکسپریس سے دہلی آئی ہے۔ اس ٹیم میں ان کے ساتھ سنی لیونی اور ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا بھی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan arrives in delhi on train in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply