کرن جوہر شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کنگ خان شاہ رخ خان اور راک اسٹار رنبیر کپور کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ کرن جوہر نے گزشتہ سال رنبیر کپور کو لے کر فلم’ اے دل ہے مشکل‘ بنائی تھی جس میں شاہ رخ نے کیمیو کیا تھا۔ کرن نے شاہ رخ کو لے کر کئی سپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ کرن اب شاہ رخ اور رنبیر کے ساتھ ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں۔ وہ عرصہ سے دو ہیرو کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اسکرپٹ تیار ہو گئی ہے۔ شاہ رخ اور رنبیر کو ایک ساتھ کام کرنے کے لئے کرن نے راضی کر لیا ہے۔ ان دونوں ستاروں کے ساتھ کرن کے اچھے روابط ہیں۔
شاہ رخ کے لئے تو کرن جوہر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ شاہ رخ کے بغیر فلم بنانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کرن نے دونوں کو ساتھ لانے کا فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ اسکرپٹ اس کی متقاضی ہے۔ یہ ایک رومانی فلم ہوگی جس کے لیے ہیروئن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اس کردار کے لئے کرن نے ایشوریا رائے بچن کو پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan and ranbir kapoor in karan johars next directorial in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply