کرن جوہر کی اگلی فلم میں شاہ رخ اور ایشوریہ اداکاری کریں گے؟

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ کرن کی ہدایت میں بنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں شاہ رخ نے مہمان اداکار کا کردار اداکیا ہے۔فلم میں ایشوریہ، رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کرن اب شاہ رخ اور ایشوریہ کو لے کر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کرن کو شاہ رخ اور ایشوریہ کی جوڑی بہت پسند ہے۔کرن نے ان دونوں کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا من بنایا ہے۔کرن کو لگتا ہے کہ اس جوڑی پر تو پوری فلم بنائی جا سکتی ہے۔ ان دونوں کے لئے کرن کے دماغ میں پہلے سے ہی ایک اسکرپٹ ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ اور ایشوریہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2002 میں آئی فلم ”دیوداس“میں ساتھ کام کیا تھا۔
دیوداس کے بعد ایشوریہ اور شاہ رخ فلم شکتی کے نغمے ”عشق کمینہ“میں بھی نظر آئے تھے۔بعد میں فلم ”چلتے چلتے“ میں یہ جوڑی رکھی گئی تھی جس کے کچھ سین شوٹ کرنے کے بعد ایشوریہ نے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔ ان کا فلم کو چھوڑنے کا سبب مبینہ طور پر سلمان خان کا وہ ہنگامہ تھا جو انہوں نے فلم کے سیٹ پر کیا تھا۔ بعد میں اس کردار کے لئے رانی مکھرجی کو لیا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan and aishwarya rai in karan johars next in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply