بچن سر ! میں آپ سے بدلہ لینے آ رہا ہوں: شاہ رخ خان

نئی دہلی: ہندی سنیما کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے توسط سے دھمکی دیتے ہوئے لکھا’ میں آپ سے بدلہ لینے آ رہا ہوں ،۔ اب یہ ٹوئٹ بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا ”بچن سر میں آپ سے بدلہ لینے آرہا ہوں لہٰذا تیار رہیے گا۔“

شاہ رخ خان کی اس ٹوئٹ پر صارفین حیران پریشان رہ گئے کہ آخر ایسا کیا ہوگیا کہ کنگ خان امیتابھ سے بدلہ لینا چاہ رہے ہیں، تاہم امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ”ارے بھائی شاہ رخ خان بدلہ لینے کا ٹائم تو نکل گیا اب تو سب کو بدلہ دینے کا ٹائم ہے۔“

دراصل کنگ خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ٹوئٹر پر جاری یہ دلچسپ لڑائی کسی پرانی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ امیتابھ کی آنے والی فلم ”بدلہ“ کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔

فلم ”بدلہ“ میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کو شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان پروڈیوس کررہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دونوں اسٹارز سوشل میڈیا پر فلم کی منفرد انداز میں تشہیر کررہے ہیں۔فلم ”بدلہ“ 2016 میں ریلیز ہوئی ہسپانوی تھرل فلم ”کونٹراٹیمپو“ کا ری میک ہے، فلم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کوریلیز کی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah rukh khan amitabh bachchans twitter banter reveals first poster of badla in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.