جنسی مساوات سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے : شبانہ اعظمی

نئی دہلی: بالی وڈ کے مشہور رائٹر جاوید اختر کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے خواتین و مردوںکو یکساںمواقع فراہم کرنا چاہئے۔

ہندی سنیما کی مشہور و معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے اپنے پشتینی گاؤں میزواں میں کئے گئے سماجی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے خواتین اور مردوں کو برابر کے مواقع فراہم کئے جائیں اور کمزورطبقے کو طاقتور کرنے کی اہمیت پر زور دیا جانا چاہئے۔

اداکارہ شبانہ نے مزید کہا ’ ہمیں خواتین کو خود انحصار اور اپنے پیر پر کھڑے ہونے میں مدد کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی ملک تبھی ترقی کر سکتا ہے جب وہاں جنسی مساوات ہو‘۔

اسی پروگرام میں موجو اداکارہ د ٹسکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ جنسی تعصب کو ختم کرنے کے لئے خواتین کا ساتھ آنا بہت اہم اور ضروری ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shabana azmi nation can only develop when there is gender equality in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.