نغمہ نگاروں کو شبانہ اعظمی کی لتاڑ، کہا ” آئٹم سونگ‘ لکھنے سے پہلے دو بار سوچیں

نئی دہلی: ہندی سنیما میں آئنم نغموں کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ شبانہ آعظمی کاکہنا ہے ” نغمہ نگاروں کو اس طرح کے نغموں کو لکھنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہئے۔

ایک پرائیوٹ نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا” میں فلموں میں آئٹم سونگ کے استعمال کے خلاف ہوں، اس طرح کے گیتوں میں جو لفظ استعمال کئے جاتے ہیں وہ اشتعال انگیزہیں اور خواتین کی شبیہہ خراب کرتے ہیں“۔

اداکارہ شبانہ نے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ’ دبنگ2‘ کے نغمہ ’ فیویکول‘کی مثال دیتے ہوئے کہا” مجھے کسی بھی فلم میں ایسے گیتوں کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں لگتی،یہ کہانی سے متعلق بھی نہیں ہوتے ، نغمہ نگاروں کو ایسے گیت لکھنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہئے۔

اداکارہ شبانہ نے مزید کہا ” فلموں میں اب خواتین کے کردار کو کمزور اور بے بس د کھانے کے بجائے مضبوط دکھایا جا رہا ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shabana azmi lashes out against item numbers in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply