عمران ہاشمی موہت سوری کی فلم میں بونے کا کردار ادا کریں گے

ممبئی: بالی و وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اب سلور اسکرین پر بونے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ میں خبریں ہیں کہ موہت سوری ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں عمران ہاشمی اہم کردار میں ہوں گے۔
عمران ہاشمی فلم میں بونے شخص کے کردار میں نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کی کہانی ایک بونے انسان پر مبنی ہوگی۔ اس فلم کی کہانی ملاپ جھاویری نے لکھی ہے۔
عمران کے فلمی کیریئر کی یہ ایسی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ اس طرح کے چیلنجنگ کردار میں نظر آئیں گے۔ انہیں ایسے رول میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ فلم میں عمران کے علاوہ دیگر اداکاروں کے بارے میں ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Serial kisser to play bad dwarf in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply