سپریم کورٹ نے فلم پدماوت کو ملک گیر پیمانے پر ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے سنجے بھنسالی کی فلم پدماوت پر پابندی کے لیے جاری کیے گئے مدھیہ پردیش، راجستھان،ہریانہ اور گجرات کے نوٹیفکیشن پر جمعرات کو حکم امتناعی جاری کر کے اس متنازعہ فلم کو سنیما گھروں کی زینت بننے کی راہ ہموار کر دی۔
فلم پروڈیوسروں کی جانب سے پیش ہونے والے سینیئر وکیل ہریش سالوے نے دلیل دی کہ ملک بھر میں فلم کے ریلیز کیے جانے پر پابندی سے وفاقی ڈھانچہ تباہ ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ سنسر بورڈ کی جانب سے اس فلم کو دکھانے کی اجازت دینے کے بعد اس فلم کی ملک گیر پیمانے پر دکھائے جانے کے دوران امن و قانون برقرار رکھنے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے دینے کے لیے تمام ریاستی حکومتیں آئینی طور پر پابند ہیں۔
واضح رہے کہ فلم میں ردو بدل کر کے اس کا نام بھی بدلنے اور یو /اے سرٹی فیکٹ کے ساتھ سنسر بورڈ کی جانب سے کلیرنس ملنے کے باوجود فلم پر ان ریاستوں نے پابندی لگا دی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc grants green signal for release of padmaavat in all in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply