سپریم کورٹ نے اوم سوامی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا

نئی دہلی:چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے جسٹس دیپک مشرا کو نیا چیف جسٹس بنائے جانے کو چیلنج کرنے والے اوم سوامی اور ان کے معاون مکیش جین پر 10-10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو جرمانے کی رقم آج سے ایک ماہ کے اندر اندر جمع کرانے کا حکم دیا۔
جسٹس کیہر نے کہا کہ اس رقم کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرایا جانا چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ اگر درخواست گزار جرمانے کی رقم جمع نہیں کراتے ہیں تو اس معاملے کو ایک ماہ بعد دوبارہ درج کیا جائے۔
اوم سوامی نے جسٹس مشرا کو ملک کا اگلا چیف جسٹس بنائے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے تاہم اپنی درخواست میں ایسی کوئی مناسب وجہ نہیں بتائی تھی جس سے جسٹس مشرا کی تقرری پر سوال کھڑا کیا جا سکے۔ جسٹس کیہر نے کہا کہ درخواست گزاروں پر اقتصادی جرمانہ لگائے جانے سے بے وجہ مقدمہ دائر کرنے والے دوسرے لوگوں کو نصیحت ملے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc fines swami om rs 10 lakh for challenging dipak misras appointment as next cji in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply