ٹی وی پروگرام ’ ساودھان انڈیا‘ کا فنکار دوست کی وجہ سے بنا قاتل

نئی دہلی: ٹی وی کی دنیا کا سب سے مشہور سیرل’ ساودھان انڈیا‘ میں ناظرین کو جرم کے واقعات سے با خبرکرنے والا ایک فنکار حقیقت کے پردے پر قتل کے واقعہ کو انجام دے بیٹھا ۔

دوسرے واقعات کی کہانی پر اداکاری کرنے والا یہ فنکار اب خود ہی مجرم کے زمرے میں آگیاہے ۔ پولس نے قتل کے معاملے میں شامل اس شاطر دماغ فنکار سمیت تین مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے گاندھی نگر کا رہنے والا انوبھو جیسوال ممبئی میں مشہور ٹی وی پروگرام ’ ساودھان انڈیا‘ نہ آنا اس دیش لاڈو، جیسے سیرل میں کام کر چکا ہے۔

پولس کے مطابق انوبھو جیسوال نے ساودھان انڈیا کے تقریباً 6ایپی سوڈ میں کا م کیا ہے ۔ پولس کے مطابق یہ شخص جلد ہی ڈی ڈی ون پر نشر ہونے جا رہا گڑیا نام کے شو میں بھی یہ اداکاری کرنے والا تھا ۔

واقعہ در اصل فضل گنج کے درشن پروامیں رہنے والے فوڈ ڈ ڈلیوری بوئے اکشے ورما عرف نکیکے قتل سے وابستہ ہے۔ جس کی تفتیش کے بعد پولس نے یہ بتایا کہ اکشے کا قتل سیماؤگاندھی نگر کے رہنے والا شراب اور ٹھیکے کے سیلس مین آکاش ساہو، اس کے چچا منا اور دوست ٹی وی سیریل میںاداکاری کرنے والا انوبھو جیسوال نے کیاہے۔ لاش کو انوبھو کی کار میں ڈال کر اسے ارماپور نہر میں پھینک دیا تھا۔

قتل کا سبب آکاش اور اکشے کی الہ آباد میں رہنے والی خاتون دوست ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ آکاش کی انوبھو سے اچھی دوستی تھی۔ 23ستمبر کی رات انوبھو کے گھر پر آکاش ، انوبھو ، اس کے چچا تینوں نے مل کر شراب پی، اس دوران دونوں نے اکشے کے گلاس میں نشے کی کوئی گولی ملا دی اس کے بعد اکشے بےہوش ہو گیا۔

اکشے کے بیہوش ہونے کے بعد سر پر ڈنڈے سے مار کر گلا کس کر قتل کر دیا گیا ۔اس کے بعد لاش کو کار کی ڈکی میں رکھ کر ارما پور کے نہر میں پھینک کر چلے آئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Savdhan india actor arrested in murder case in kanpur in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment