رنویرکپور ’ کرن۔ ارجن ‘جیسی فلموں میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سنجے دت کی سوانح ’ سنجو‘ میں ایکٹر رنویر کپور کے لک اور اداکاری کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔قابل غور ہے کہ رنویر کپور کی پچھلی کچھ فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی ہیں اس لئے فلم ’ سنجو‘ ان کے لئے کافی اہم ہے۔

رنویر کپور نے فلم ناقدین راجیو مسند کو دئیے ایک انٹر یو میں کہا کہ وہ اپنے دور کے ایک اور بہترین اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اداکار رنویر کپور نے کاکہنا ” اپنی طرح کے دو اداکار کو کاسٹ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ دونوں کو ہی فلم کی کہانی اور اسکرپٹ پسند آنی چاہئے۔

میں سچ میں ان(رنویر سنگھ) کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں ان کے کام سے کافی متاثر ہوں، ان کے کام کا فین ہوں۔ ایکٹر رنویر کپور نے کہا مجھے لگتا ہے کہ ان کا کام فلم ” پدماوت“ میں بہترین تھا۔

رنویر کپور صرف رنویر سنگھ کی اداکاری ہی نہیں بلکہ ان کی انرجی کے بھی قائل ہیں ۔ انہوںنے کہا وہ (رنویر سنگھ) جو بھی تشہیر کرتے ہیں اپنی پوری جان لگا کر کرتے ہیں۔ ان کا ٹیلنٹ بہت کچھ بتاتا ہے اس لئے میں ان کے ساتھ فلم کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ ایک اچھی فلم ہونی چاہئے۔

جب رنویر کپور سے یہ پوچھا گیا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ کس طر ح کی فلم کرنا چاہتے ہیں تو انہو ںنے کہا” یہ فلم’ کرن ارجن‘ یا’ انداز اپنا اپنا‘ یا ’دیوار ‘جیسی فلم ہو سکتی ہیں۔ رنور کپور نے آگے کہا کہ یہ فلم ایسی ہونی چاہئے جس کے جونر سے ہم دونوں وابستہ اور کنیکٹ ہو سکیں۔ رنویر کپور کی فلم سنجو 29جون 2018کو سنیما ہالوں کی زینت بنے گی۔

Title: sanju star ranbir kapoor wants to do a film with ranveer singh like the salman srk starrer karan arjun | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply