فلم ’ سنجو ‘ نے کمائی کے معاملے میں ’ پی کے اور ٹائیگرزندہ ہے کو پیچھے چھوڑا

نئی دہلی:بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم ’ سنجو‘ ریلیز کے ایک مہینہ بعد بھی آمدن کے نئے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ فلم ’ سنجو’ نے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے ‘ اور بالی وڈ مسٹر پروفیکنسٹ عامر خان کی فلم ’ پی کے‘ کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ’ سنجو‘ کی کل آمدنی 341(کمائی)کروڑ 22لاکھ روپے ہے، جبکہ فلم پی کے نے 340کروڑ 8لاکھ کا کاروبار کیا تھا وہیں سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے ‘ نے 339کروڑ16لاکھ کی کمائی کی تھی۔اس طرح سے ہندوستا ن میں فلم ’سنجو‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آ چکی ہے۔

فلم سنجو سے آگے آب فلم ’ باہوبلی 2ہے جو ابھی بھی فہرست میںاول نمبر پر ہے، جس کی مجموعی آمدن 510کروڑ 99لاکھ روپے ہے وہیں عامر خان کی فلم ’ دنگل‘ 387کروڑ 38لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر قابض ہے۔

چاکلیٹی بوئے سے مشہور اداکار رنور کپور کی فلم ’سنجو‘ جو بالی وڈ ادکار سنجے دت کی سوانح فلم ہے ہندوستان ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں بھی لوگوں پر اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ اور لوگوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ’ سنجو‘ نے آسٹریلیا میں بھی تیسری سب سے کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

فلم سنجو سے آگے عامر خان کی فلم ’ دنگل‘ دوسرے نمبر پر اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ پدماوت‘ پہلے نمبر پر ہے۔ ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” یہ شاندار ہے کہ فلم سنجو’ نے باہوبلی2کو آسٹریلیا کے باکس آفس پرپیچھے چھوڑدیا ہے۔ فلم باہوبلی اب آسٹریلیا میں چوتھے اور عامرخان کی ’ پی کے‘ کمائی کے معاملے پر پانچویں نمبر پر ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: sanju crosses baahubali 2 the conclusions lifetime business in australia in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply