سنجے دت شاندار شخصیت کے مالک ہیں : ارجن کپور

نئی دہلی: پہلی بار سنجے دت کے ساتھ فلم ’ پانی پت‘ میں کام کر رہے اداکارہ ارجن کپور کا کہناہے کہ وہ ( سنجے دت) بہت نرم دل ہیں اور ان کا سلوک کسی بچے جیسا ہے ۔

اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا ’ میں نے ان کے ساتھ فلم کے کچھ حصوں کی شوٹنگ کی ہے ، ان کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ رہا ،وہ ایسے شخص ہیں جنہیں دیکھ کر میں بڑا ہواہوں ، ہم سبھی اداکار اور اسٹار کے طو ر پر سنجے سر کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔

ارجن کپور نے مزید کہا ’ ان کی شخصیت لارجردین لائف( بڑی شاندار)ہے۔ ایسے میں جب آپ ان کے ساتھ سیٹ پر چلتے ہیں ،پھر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ کیوں شاندار شخصیت کے مالک ہیں ، جس طرح وہ آپ سے بات کرتے ہیں ، آپ کو یہ محسوس نہیں ہوتا کہ وہ فلم کے ولن ہیں، وہ میرے گال بھی کھینچتے ہیں ، ایسے میں انکے سامنے کردار میں رہنا میرے لئے بے حد مشکل ہوتا ہے ۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران ناک پر چوٹ لگنے کے بارے میں ارجن نے کہا ’ یہ ایک ایکشن فلم ہے ،ایسے میں سیٹ پر کچھ اچھے دن ہوتے ہیں اور کچھ برے دن ہوتے ہیں، یہ چوٹ اسی ایک برے دن کا حصہ ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanjay dutts nature is childlike says arjun kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.