سنجے دت 25فروری کو رہا کر دیے جائیں گے

پنے:1993میں ممبئی میں تسلسل سے کیے جانے والے بم دھماکوں کے جرم میں قید کی سزا پانے والے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کل یعنی 25فروری کو یہاں کی یرا واڈا جیل سے، جہاں انہوں نے اپنی5سالہ قید کے 42ماہ گذارے، رہا کر دیے جائیں گے۔ جیل حکام کے مطابق 56سالہ اداکار سنجے دت ، جن پر سزا میں غیر قانونی رعایت پانے اور جیل میں عیش و آرام کی زندگی گذارنے جیسے مختلف الزامات لگائے گئے ہیں، جمعرات کو رہا کر دیے جائیں گے۔سنجے کے وکیلوں کے مطابق سنجے دت کے رعایتی ایام جیل کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں شمار کر لیے گئے ہیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ یو ٹی پوار نے قید کی میعاد مکمل کرنے والے ہر قیدی کی طرح سنجے کے معاملہ میں بھی جیل کے انہی ضابطوں کی پابندی کی گئی ہے۔ پوار نے سنجے دت کی حیثیت و مقبولیت کی روشنی میں ان سے خصوصی برتاو¿ کرنے یا خاص خیال رکھنے کے الزام کی تردید کی۔اور کہا کہ ان سے عام قیدیوں جیسا ہی سلوک کیا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanjay dutt will be a free man tomorrow in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply