بالی ووڈ اسٹار اداکار سنجے دت جیل سے رہا

نئی دہلی: سرکاری ذرائع کے مطابق ممبئی میں1993میں تسلسل سے ہوئے بم دھماکوں میںملوث ہونے کے جرم میں5سال کی قید بھگتنے کے بعد56سالہ معروف اداکار سنجے دت پنے کی جیل سے کر دیے گئے۔ سنجے دت کو قصور وار قرار دیے جانے کے بعد پانچ سال کے لیے مہاراشٹر میں پنے کی یرا واڈا جیل میں قید کر دیا گیا تھا جہاں انہوں نے42ماہ گذارنے کے بعد جمعرات کو باقاعدہ رہائی پائی۔دت کو جمعرات کی صبح ہی قید سے آزاد کر دیا گیا اور وہ ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ اسی وقت ممبئی پرواز کر گئے۔دت کو غیر قانونی طور پر وہ اسلحہ رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو بقول اہلکاروںاسی اسلحہ بارود کی کھیپ کا حصہ تھا جو1993کے ممبئی دھماکوں سے پہلے ہندوستان پہنچایا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں کم از کم257افراد ہلاک اور713زخمی ہوئے تھے۔2006میں ایک خصوصی عدالت نے ان دھماکوں کے معاملہ میں 100افراد کو قصور وار قرار دیا تھا۔جن میں سے12کو سزائے موت اور20دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دت ان مجرموں میں سب سے زیادہ معروف ہستی تھے۔2013میں سپریم کورٹ نے ان کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے رولنگ دی تھی کہ دت کو جیل واپس چلے جانا چاہئے۔تاہم عدالت نے ان کی سزا میں ایک سال کی تخفیف کرکے 6سے پانچ سال کر دی تھی۔ابتدا میں انہیں 19اپریل1993کو گرفتار کیا گیا تھا اور مئی2013میں سا کی باقی میعاد پوری کرنے کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ان کے دوران قید اچھے برتاو¿ کے باعث ان کی قید کی میعاد میں8ماہ کی رعایت کر دی گئی اور اسی بنیاد پر 42ماہ کے بعد ہی انہیں باقاعدہ رہائی مل گئی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanjay dutt released from jail in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply