سنجے دت فلم ٹوٹل دھمال میں نظر آئیں گے

ممبئی:(یواین آئی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت فلم دھمال کے تیسرے حصے میں نظرآسکتے ہیں۔ویسے تو کئی فلموں میں ان کی ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں،لیکن اب تک کسی کی شوٹنگ شروع نہیں ہو ئی ہے۔
ایسی خبریں ہیں کہ اندر کمار کی دھمال میں فرنچائزی کی آئندہ فلم ”ٹوٹل دھمال“ میں سنجے دت کام کرنے والے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ گریٹ گرینڈ مستی کے بعد اندر کمار نے دھمال 3 پر کام کرنا شروع کردیا ہے،جس سے اس فرنچائزی میں سنجے کی واپسی ہوسکتی ہے۔
سنجے دت کو فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے اور اس میں کام کرنے کے سلسلے میں انہوں نے اپنی رضامندی بھی دے دی ہے۔وہیں دھمال میں ساتھ نظر آچکے ریتیش دیشمکھ اور ارشد وارسی کےساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanjay dutt in dhamaal 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply