فلم ‘ 83‘ میں کرکٹر سندیپ پاٹل کے بیٹے چراغ پاٹل اپنے والد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے

نئی دہلی: فلم ’ 83’میں، جو کرکٹر کپل دیو کی سوانح فلم ہے ، اس ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل آل راؤنڈر سندیپ پاٹل کا کردار ان کے بیٹے چراغ پاٹل ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ چراغ تقریباً 11مراٹھی اور ہندی فلموںمیں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اوراب وہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی رہنمائی میں میدان میں اترنے کے لئے بے تاب ہیں۔

چراغ پاٹل کہتے ہیں ’ میں پرجوش ہوں ’83‘ ورلڈ کپ کی جیت کو ہندوستانی تاریخ میں ایک سنگ میل بتایاجاتا ہے اور اس ٹیم کا حصہ بننا خواب سچ ہونے جیسا ہے اور فلم میں میرے والد کا کردار نبھانا اس فلم کو اور زیادہ خاص بنا دیتا ہے ، مجھے لگتا ہے ہے کہ ابھی تک کسی بھی ایکٹر نے اپنے والد کاکردار بڑے پردے پر نہیں نبھایا ہے ،میں پہلا شخص ہوں “۔

چراغ نے مزید کہا ” کہ جب سے انہوں نے فلم کے بارے میں سنا ہے کہ یہ ان کی ماں دیپا کا سپنا کا سپنا رہا ہے کہ وہ اس فلم میں والد کا کردار ادا کرے“۔ خوش قسمتی سے مجھے یہ کردار مل گیا“۔

واضح رہے کہ جونئر پاٹل نے کبھی بھی پیش وارانہ طور سے کرکٹ نہیں کھیلا ہے ،وہ اس بات کو مانتے ہیں کہ ابتدا میں وہ تھوڑا نروس تھے، لیکن ایک بار جب انہوںنے پریکٹس شروع کی تو ان کے والد کا رخ اور ان کے شاٹس کھیلنے کا طریقہ قدرتی طور سے انہوںنے اپنا لیا ’ چراغ نے بتایا کہ ’ بلو انکل‘ ( بلوندر سندھو) اور ان کی ٹیم اگست سے ہمیں تربیت دے رہی ہیں ،میں نے فرصت کے اوقات میں چندرکانت پنڈت کی کرکٹ اکیڈمی سے بھی کچھ تربیت لی ہے۔

ہندوستان کا سب سے اچھا کرکٹ کوچ میرے گھر میں رہتا ہے اور یہ سب سے بڑی مدد ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sandeep patils son chirag patil to play the role of his father in kapil devs biopic 83 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment