جنسی زیادتی کی شکار خواتین سے موازنہ کاسلمان خان کا بیان افسوسناک:عامر خان

ممبئی: عامر خان نے جنسی زیادتی کی شکار خواتین کے حوالے سے سلمان خان کے بیان پر آج اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حسیت سے عاری اور افسوس ناک قرار دیا۔
اپنی آئندہ فلم دنگل کے پوسٹر لانچ کے لئے یہاں پہنچنے پر عامر نے کہا کہ جس طرح سلمان نے اپنا موازنہ آبروریزی کی شکار کسی خاتون سے کیا ہے وہ اپنے آپ میں کافی افسوسناک اور حسیت سے عاری ہے۔
ممبئی فلمی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے معروف اس اداکار نے کہا کہ جب سلمان نے ایسا کہا تو میں وہاں موجود نہیں تھا لیکن میڈیا میں آئی رپورٹ اگر صحیح ہے تو ان کا بیان افسوسناک ہے۔عامر نے کیا کہ انہوں نے ابھی اس معاملہ میں سلمان سے بات نہیں کی ہے۔
ان سے جب دریافت کیا گیا کہ کیا وہ اس معاملہ میں وہ سلمان کو مشورہ دینا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں انہیں مشورہ دینے والا کون ہوتا ہوں۔واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان نے کہا کہ فلم سلطان کی شوٹنگ کے درران انہیں اتنی تکان ہوتی تھی کہ ان کی حالت اس عورت کی سی ہوجاتی تھی جس کی آبروریزی کی گئی ہو۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salmans rape remark was unfortunate and insensitive aamir khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply