فلم سلطان نے محض ایک ماہ میں 300کروڑ روپے کمائے

ممبئی:مشہور اداکار سلمان خان کی فلم”سلطان “نے 300کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم” سلطان “ عید کے موقع پر 6جولائی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
فلم نے اپنے پہلے ہفتے کے دوران ہندوستانی بازار میں 208کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سلطان نے باکس آفس پر ہندوستانی بازار میں اب 300کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔
سلمان خان کی یہ دوسری فلم ہے جس نے 300 کروڑ کی کمائی کی ہے۔اس سے پہلے بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔بالی ووڈ میں 300کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرنے والی دیگر فلموں میں پی کے کا نام بھی شمار ہوچکا ہے۔
پی کے بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی فلم ہے۔فلم پی کے نے 340کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salmans film achieves another milestone earns rs 300 06 crore in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply