سلمان خان کی’ سلطان‘ بنی فلم فیسٹیول تہران کی سلطان

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی فلم ’سلطان ‘ نے تہران میں اسپورٹس فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی دبنگ خان کی فلم’ سلطان‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر اپنا مقام بنانے اور پھر کئی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے کے ساتھ متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو نے کے بعد فلم نے ایران کے دارفالخلافہ تہران فیسٹیول میں بھی 3 بہترین کیٹگری کے ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔
تہران انٹرنیشنل اسپورٹس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی فلموں کو مختلف کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا جہاں بالی ووڈ کی فلم ’سلطان‘ نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی سلطانی کا ثبوت دیا اور بہترین اداکار، اداکارہ اور ہدایت کار کے ایوارڈز لے اڑی۔فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں تہران فیسٹیول میں فلم ’سلطان‘ کے لئے سلمان خان کو بہترین اداکار، انوشکا شرما کو بہترین اداکارہ اور خود کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈز ملنے پرخوشی کا اظہار کیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khans sultan sweeps tehran international sports film festival in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply