سلمان خان کے تجارتی معاملات اب ان کے گھر والے سنبھالیں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مینجمنٹ کمپنی میٹرکس سے معاہدہ ختم کر لیا ہے۔ریشمیاشیٹی کی یہ پی آر کمپنی گزشتہ9 سال سے سلمان خان کی کاروباری ذمہ داریاں سنبھال رہی تھی۔ اب تجارتی معاملات خود ان کے خاندان کے لوگ سنبھالیں گے۔سلمان کے ایشیا پیسیفک کے ممالک میں ہونے والے آئندہ ٹور کے پروگرام کی ذمہ داری اب ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کے کندھوں پر ہے۔
فلم ’دبنگ‘کے اداکار کے تجارتی معاملات کی نگرانی پہلے خاندان کے لوگ کیاکرتے تھے لیکن 9سال پہلے انہوں نے ریشمیا شیٹی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔جن معاہدوں کے سلسلے میں کام جاری ہے ۔فلموں میں اداکاری کے علاوہ سلمان اپنے برانڈ کی ای۔سائیکل اور جم کے ساز و سامان کی تجارت کا منصوبہ پر بھی بنا رہے ہیں۔ فی الحال فلم ‘’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف سلمان جلد ہی کبیر خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘میں نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khans family members will look after his business matters in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply