ریمو ڈی سوزا کوسلمان خان کے ساتھ فلم بناناڈریم پروجیکٹ لگتا ہے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف کوریوگرافر اور ڈائریکٹر ریمو ڈسوزا دبنگ اسٹار سلمان خان کی اداکاری والی فلم کو اپنا ڈریم پروجیکٹ مانتے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا یوں تو اب ہر ڈائریکٹر کا خواب ہوتا ہے۔ اس فہرست میں اب ریمو ڈسوزا کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ اے بی سی ڈی اور اے بی سی 2 جیسی سپر ہٹ فلم بنا چکے ریمو اب سلمان کے ساتھ فلم بنانے جا رہے ہیں۔
ریمو ڈسوزا نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ یہ فلم ان کے لئے ڈریم پروجیکٹ ہوگی۔ اس فلم میں سلمان 13 سالہ لڑکی کے باپ کا کردار ادا کریں گے۔ ریمو نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی یہ فلم عید کے موقع پر ہی ریلیز ہو۔ کیونکہ عید پر سلمان کی فلم ریلیز ہونا ان کے کے لئے کافی لکی ثابت ہوتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کے لئے سلمان خان رقص کی خصوصی ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khans dancer dad film is a dream project says remo dsouza in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply