سلمان خان مزید ایک رات جیل میں گذاریں گے،ضمانت نہیں ہوئی

جودھپور:19سال پرانے کالا ہرن شکار مقدمہ میں 5سال کی قید کی سزا پانے والے بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ہفتہ تک کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔
درخواست ضانت پر فیصلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جودھپور کی سیشن عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست ضمانت پر آج حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باعث بالی ووڈ اداکار کو ایک رات پھر جیل میں باپو آسا رام کے پڑوسی قیدی کے طور پر گذارنا ہوگی۔
اگر ہفتہ کو بھی کسی عذر کے باعث سلمان خان ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہے تو انہیں مزید دو راتیں جیل میں گذارنا پڑ سکتی ہیں کیونکہ اتوار کو تعطیل رہے گی اور آئندہ سماعت پیر کو ہی ممکن ہو سکے گی۔

Title: salman khans bail order reserved for tomorrow | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply