سلمان خان نے بھانجے کے ساتھ سالگرہ کیک کاٹا

ممبئی: منگل کے روز معروف بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 51سال کے ہوگئے۔ اس موقع پر پیر کی شب پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر ایک شاندار پارٹی کی گئی
جس میں ان کی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی، ادکارہ پریتی زینٹا،بپاشا باسو، سوشانت سنگھ راجپوت، سورج پنچولی، ایشا گپتا، ولوکشا ڈی سوزا ، سورا بھاسکر، زریں خان، موگدھا گوڈسے، راہل دیو، رندیپ ہڈا، ناگن کی ادکارہ مونی رائے، مزاحیہ اداکار کشن ابھیشک، کشمیرا شاہ اور کرن سنگھ گروور کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔
سلمان خان سیاہ قمیص اور سرمئی رنگ کی پینٹ زیب تن کیے تھے۔انہوں نے اپنے ننھے بھانجے، اپنی بہن ارپیتا خان شرما کے بیٹے آہیل کے ساتھ چاکلیٹ کیک کاٹا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khans 51st birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply