سلمان ”بگ باس “کے بعد ایک اور ریالٹی شو کریں گے

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 10 کے بعد ایک اور ریالٹی شو میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان ان دنوں ”بگ باس“کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں، جس کا دسواں سیزن 16 اکتوبر سے شروع ہونے والاہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے سلمان ٹی وی پر صرف اسی ریالٹی شو میں نظر آ رہے ہیں۔لیکن ایسی خبریں ہیں کہ سلمان ‘بگ باس’ کے علاوہ بھی ایک اور ریالٹی شو میں کام کریں گے۔ سلمان نے حال ہی میں بتایا کہ ‘بگ باس 10’ کے بعد وہ ایک ریالٹی شو”دی فارم “کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
سلمان نے کہا ”یہ شو بھی کچھ بگ باس کے جیسا ہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس شو میں حصہ لینے والوں کو فارم میں کھیتی باڑی کرنی ہوگی۔اسے ایک بڑی جگہ پر شوٹ کیا جائے گا، جہاں مٹی، جانور، درخت، پودے، سبزیاں سب کچھ دیکھنے کو ملے گا۔شو کے دوران کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا، جنہیں ذاتی طور پر میں کرنا پسند کرتا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan will do a tv reality show for iulia vantur in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply