جب سلمان خان رو پڑے

نئی دہلی: جی ہاں سلمان خان فلم کی کہانی کے جزو کے طور پر نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر فلماتے ہوئے مارے شرم کے واقعی رو پڑے تھے۔ اس کا انہوں نے جو سبب بتایا وہ واقعی سمجھ میں آتا ہے ۔انہوں نے منگل کے روز جب اپنی آنے والی فلم سلطان کا ٹریلر لانچ کیا تو فلم کی شوٹنگ کی بابت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں سب سے مشکل سین لنگوٹ کسناتھا۔
اس میں انہیں اتنی پریشانی اٹھانی پڑی کہ وہ باقاعدہ رو پڑے۔سلمان خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے مشکل کام لنگوٹ باندھنا تھا۔ اور اب میری سمجھ میں آیا کہ اداکاراو¿ں کو نیم عریاں شاٹ کرنے میں کس مشکل دور سے گزرنا پڑتا ہو گا۔ جب مجھے بتایا گیا تھا کہ امجھے لنگوٹ کسنا پڑے گا تو مجھے لگا کہ یہ تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے چٹکی بجاتے کر لوں گا۔
لیکن جب میں وہاں پہنچا تو وہاں5000لوگوں کی بھیڑ تھی اور ان میں خواتین بھی تھیں۔ مجھے لگا کہ میں کسی حال میں یہ نہیں کر سکوں گا۔جب میں وینیٹی وین سے نکل رہا تھا تو میں رو پڑا کیونکہ مجھے بہت شرم آرہی تھی۔
سلمان خان نے کہا کہ مجھے اپنی قمیص اتارتے ہوئے یا نیکر پہنتے ہوئے کبھی شرم محسوس نہیں ہوئی لیکن سب کے درمیان لنگوٹ باندھنا بہت مشکل تھا۔واضح رہے کہ عباس جعفر کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم میں انوشکا شرما بھی ہیں ۔فلم میں سلمان خان ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Title: salman khan weeps when asked to wear lungi | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply