آئندہ دونوں عیدوں پر سلمان خان کی فلمیں ہی ریلیز ہوں گی

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے 2018 کی عید بھی اپنے نام کرلی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 2018میں عید پر سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ریلیز ہوگی۔سلمان خان کی فلم ”سلطان“ عید کے موقع پر ہی اس سال ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم نے باکس آفس پر 300کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔سلمان کی فلم نے عید پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ان دنوں وہ کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں کام کررہے ہیں۔یہ فلم 2017 میں عید کے موقع پرریلیزہوگی۔2018میں عید پر ”ٹائیگر زندہ ہے “نام کی جو فلم ریلیز ہونے والی ہے اس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ ”ایک تھا ٹائگر “کی سیکول ہے۔
خبر ہے کہ یشراج فلمز ایک تھا ٹائگر کا سیکول بنانے والے ہیں اور اس فلم کی ہدایت کا ذمہ علی عباس ظفر کو دیا جائے گا۔علی عباس ظفر نے حال ہی میں سلمان کی فلم سلطان بنائی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan upcoming movies in 2017 and 2018 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply