کوریا ئی فلم کے ریمیک میں سلمان خان کے کام کرنے کی باقاعدہ تصدیق

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے برادر نسبتی اتل اگنی ہوتری کے پراڈکشن پرچم تلے بنائی جانے والی کوریائی فلم ’ آ ڈ ٹو مائی فادر‘کے ریمیک میں کام کرنے والے ہیں۔ یوں تو یہ خبر کافی عرصہ سے فلم انڈسڑی میں گردش کر رہی تھی لیکن اس کی باقاعدہ توثیق اب ہوئی ہے۔ فی الحال سلمان خان کبیر خان کی ہدایت میں بن رہی فلم ٹیوب لائٹ میں کام کر رہے ہیں۔
یہ فلم اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔’آڈ ٹو مائی فادر‘ نام کی اس فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں جنہوں نے سلمان کی فلم’سلطان‘ میں بھی ہدایت کاری کی تھی۔ کوریائی فلم کو ہندوستان کی کہانی میں ڈھالا جائے گا اور اس کا پس منظر ہندوستان پاکستان کی کہانی پر مبنی ہوگا فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی ہوگی جو بچپن میں تقسیم کا درد جھیلتا ہے لیکن اپنے خاندان کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کا عہد کرتا ہے۔ اس عہد کو پورا کرنے میں اسے60 سال لگ جاتے ہیں اور 60 سال میں کتنا کچھ بدل جاتا ہے ، یہی فلم میں دکھایا گیا ہے۔

Title: salman khan to star in the official remake of korean film | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply