سلمان خان ریس 3 میں سیف علی خان کی جگہ ویلن بن کر آئیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ریس کے تیسرے سکویل میں منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان ان دنوں فلم ٹیوب لائٹ میں کام کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ فلم ٹائیگر زندہ ہے اور دبنگ3 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔خبر ہے کہ سلمان کو ریس 3 میں کام کرنے کی پیش کش دی گئی ہے جس کے لئے وہ سلور اسکرین پر منفی کردار میں نظر آسکتے ہیں۔
فلم ساز تورانی بردرس نے ریس 3 کےلئے کچھ وقت پہلے سلمان سے اس فلم کے سلسلے میں رابطہ کیا تھا۔تب سلمان نے ریس 3 کی نئی کہانی سننے کے بعد کہا تھا کہ اگر وہاس فلم کےلئے مکمل اسکرپٹ لے کر آئے تو وہ فلم میں کام کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریس 3 کی فائنل اسکرپٹ تیار ہوگئی ہے اور جلد ہی تورانی بردرس سلمان خان کو اسکرپٹ سنانے والے ہیں جس میں سلمان کا کردار ویلین کا ہوگا۔ایسی خبر ہے کہ ریس 3کےلئے اس بار نئے ہدایت کار کی تلاش کی جارہی ہے۔
عباس مستان کی ہدایت کاری میں بنی ریس کے اب تک دو سیکول آچکے ہیں اور دونوں کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔پہلے اور دوسرے حصے کے ہیرو سیف علی خان تھے جبکہ منفی کردار میں اکشے کھنہ اور بعدمیں جان ابراہم نظر آئے تھے۔دونوں فلموں میں سیف کی ہیروئن بھی بدل گئی تھیں۔پہلے حصہ میں کٹرینا کیف تھیں تو دوسرے میں دیپیکا پڈوکون نظر آئی تھیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Salman khan to replace saif ali khan as baddie in race 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply