سلمان خان کو ٹائیگر زندہ ہے کے لیے 17 کلو وزن کم کرنا ہے

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے 17 کلو وزن کم کیا ہے۔ سلمان خان نے فلم’سلطان‘ میں اپنے کردار کے لئے وزن بڑھایا تھا۔اب وہ مسلسل ڈائٹنگ اور ورزش کرکے اپنا وزن گھٹا رہے ہیں۔ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں سلمان مختلف ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے جس کے لئے وزن کم ہونا بہت ضروری ہے۔
علی عباس ظفر کی ہدایت میں بن رہی جاسوسی تھریلر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اپنے کردار میں فٹ بیٹھنے کے لئے سلمان ان دنوں جم میں خوب پسینہ بہا رہے ہیں۔ ان کا وزن 83 سے 84 کلو ہے، انہوں نے تقریبا 17 کلو وزن کم کیاہے۔ یہ فلم جس میں کٹرینہ کیف بھی نظر آئیں گی اس سال کرسمس پر یلیز ہو گی۔

Title: salman khan to lose 17 kg for tiger zinda hai | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply